Chapter 4یسوع کو قبول کرنا
قبول کرنے کے لیے ایک تحفہ
9 of 15
چوتھی سچائی: اِن باتوں کو جان لینا کافی نہیں۔ ہم میں سے ہر ایک کو ذاتی طور پر یسوع مسیح کو نجات دہندہ اور خداوند کے طور پر قبول کرنا ہے۔ تب ہم خدا کی محبت کو اور اپنی زندگی کے لیے اُس کے مقصد کو جان سکتے ہیں۔
خدا کی معافی ایک تحفہ ہے۔ تحفہ نہ کمایا جا سکتا ہے، نہ کوئی اُس کا حق دار ہوتا ہے۔ اُسے صرف قبول کیا جا سکتا ہے۔
لیکن جتنوں نے اُسے قبول کیا، اُس نے اُنہیں خدا کے فرزند بننے کا حق بخشا، یعنی اُنہیں جو اُس کے نام پر ایمان لاتے ہیں:
کیونکہ تم ایمان کے وسیلے سے فضل ہی سے نجات پا چکے ہو، اور یہ تمہاری طرف سے نہیں؛ یہ خدا کی بخشش ہے، اعمال کے سبب سے نہیں، تاکہ کوئی فخر نہ کرے۔
| یسوع کے بارے میں جاننا | یسوع کو قبول کرنا |
|---|---|
| یہ ماننا کہ حقائق سچ ہیں | اپنی پوری زندگی کے ساتھ، ذاتی طور پر اُس پر بھروسا کرنا |
| دُور سے اُس کی تعریف کرنا | اُسے اپنے نجات دہندہ اور خداوند کے طور پر اپنانا |
| یہ امید رکھنا کہ آپ کی اچھائیاں برائیوں سے زیادہ ہوں گی | اُس پر بھروسا کرنا جو وہ آپ کے لیے پہلے ہی کر چکا ہے |