Chapter 5یقین اور بڑھوتری
آپ یقین رکھ سکتے ہیں
13 of 15
اگر آپ نے مسیح کو قبول کیا ہے تو آپ کیسے جان سکتے ہیں کہ وہ واقعی آپ کی زندگی میں آ گیا ہے؟ اپنے احساسات سے نہیں، بلکہ اُس سے جس کا خدا نے وعدہ کیا ہے۔
اور وہ گواہی یہ ہے کہ خدا نے ہمیں ہمیشہ کی زندگی دی، اور یہ زندگی اُس کے بیٹے میں ہے۔ جس کے پاس بیٹا ہے اُس کے پاس زندگی ہے۔ جس کے پاس خدا کا بیٹا نہیں اُس کے پاس زندگی بھی نہیں۔ میں نے یہ باتیں تمہیں لکھیں جو خدا کے بیٹے کے نام پر ایمان رکھتے ہو، تاکہ تم جانو کہ ہمیشہ کی زندگی تمہاری ہے، اور تاکہ تم خدا کے بیٹے کے نام پر ایمان رکھتے رہو۔
الفاظ ”تاکہ تم جانو“ پر غور کریں۔ خدا چاہتا ہے کہ آپ کو یقین ہو، نہ کہ آپ شک میں پڑے رہیں۔ اُس نے ہر اُس شخص سے ہمیشہ کی زندگی کا وعدہ کیا ہے جس کے پاس بیٹا ہے، اور خدا اپنے وعدے پورے کرتا ہے۔ اُس نے یہ وعدہ بھی کیا ہے:
پیسے کی محبت سے آزاد رہو، اور جو کچھ تمہارے پاس ہے اُسی پر مطمئن رہو، کیونکہ اُس نے کہا ہے، ”میں تجھے ہرگز نہ چھوڑوں گا، اور کبھی تجھے ترک نہ کروں گا۔“