جارج ملر کی کہانی
جارج ملر کسی کو بتائے بغیر اپنی تمام ضروریات کی فراہمی کے لیے خدا پر بھروسہ رکھتے ہوئے دلیری اور تسلسل سے دعا کرتا تھا۔ جب تک کہ خدا نے اس کی آنکھیں کھولیں، کہ وہ گلی کے نظر انداز کیے گئے بچوں اور محتاج خانوں کی دہشتوں کو دیکھے، تو ملر نے وہی کیا جو اس نے بے شمار حالات میں کیا تھا۔ اس نے دعا کی اور نا ممکنات کے لئے خدا پر بھروسہ رکھا۔ ٹارچ لائٹرز کی یہ داستان فراہمی کے ان بہت سے معجزات میں سے کچھ بتائے گی جیسا کہ ملر پچاس پھل دار برسوں کے عرصہ میں یتیموں کی نگہداشت کرتا ہے۔
About this group
See more- PublicAnyone can find the group and see what's posted in it. Signed-in members can see who's in it.
- Anyone can joinAnyone signed in to Masihiyat joins it right away.
- Started November 2026
ہیریٹ ٹب مین کی کہانی
نوجوان ہیریٹ ٹب مین مسلسل دعا کرتی رہی کہ وہ اور اس کا خاندان غلامی کی ظلم سے آزاد ہوجائیں۔ اسے علم ہی نہ تھا کہ خدا اسے اور مسیح پر اس کے پختہ ایمان کو نہ صرف اس کے خاندان کو بلکہ سینکڑوں غلام بنائے گئے افریقی-امریکن بچوں کو بچانے کے لیے استعمال کرے گا، جسے بعد ازاں زیر زمین ریل روڈ کہا جائے گا۔ ٹارچ لائٹرز کی اس ایکشن سے بھرپور کہانی میں دیکھئے کہ ہیریٹ نے خدا کی پیروی کی، اپنے لوگوں کے لیے موسیٰ نبی اور بظاہر ناقابل تسخیر نظر آنے والی رکاوٹوں کے باوجود محفوظ رہی۔
ایڈ ونیرام اور این جڈسن کی کہانی
ایڈ ونیرام اور اس کی بیوی این جڈسن کے غیر معمولی معرکوں میں ساتھ رہئے، جیسا کہ وہ برما میں روحوں تک پہنچنے کے لیے کام کرتے ہیں، ایک سر زمین جہاں پر مسیح کی منادی کا مطلب یقینی موت ہے۔ جب عذار مذہبی راہنما ایڈ ونیرام پر جاسوسی کرنے کا جھوٹا الزام لگاتے ہیں، تو برما کا سفاک بادشاہ اُسے جیل میں پھینک دیتا ہے جبکہ این اور اسکا ہونے والا بچہ اکیلے جدوجہد کرتے ہیں ،کیا ایڈ ونیرام موت سے بچ کر اپنی بیوی اور بچے سے پھر ملےگا؟ ٹارچ لائٹرز کی اس کہانی میں دیکھئے!
مارٹن لوتھر کی کہانی
ایسی دنیا جس پر کرپٹ اور لالچی چرچ کا راج ہو اس کے لیے صرف ایک کیل، ایک ایک اچھا لکھا ہوا مسودہ، ا اور ایک تیز زبان والا راہب ہر چیز کو پلٹنے کے لیے درکار تھا! مارٹن لوتھر کا ارادہ اصلاحات کا شعلہ جلانا نہ تھا ۔ لیکن اس کے مکاشفہ سے کہ نجات ایمان سے ہے نہ کہ اچھے کاموں سے، ایک ایسی آگ بھڑکی جس نے دنیا کو تبدیل کر دیا، جیسا کہ پوپ لیو 10! ہر موڑ پر اس کا شکار کرتا اور اس سے لڑتا ہے، تو کیا مارٹن لوتھر مضبوطی سے کھڑا رہنے کا حوصلہ رکھتا ہے، چاہے مرنا بھی پڑے؟ ٹارچ لائٹرز کی اس کہانی میں یہ جانیے!
رابرٹ جرمین تھامس کی کہانی
اُنیسویں صدی کے وسط میں کوریا کی سلطنتِ ہرمٹ مسیحیوں اور غیر ملکیوں کو باہر رکھنے کا ارادہ رکھتی تھی۔ بہرحال ایک بہادر مشنری اس تاریک سر زمین پر خدا کی روشنی لانے کے لئے کچھ بھی کر سکتا تھا، سچائی کے بھوکے کورین ماہی گیروں کی مدد سے رابرٹ جرمین تھامس تصور کی حدود سے گزر کر اس خزانے کو سمگل کرنے کا ہر خطرہ مول لیتا ہے۔ لیکن اس کی بہادری کی اس کے لیے کیا قیمت ہوگی؟ اور کیا خدا کا کلام اس تاریک بادشاہی میں خدا کی روشنی پھیلائے گا؟
جَون ویزلے کی کہانی
جب ننھا جوَن ویزلے جلتے ہوئے آبائی گھر سے معجزاتی طور پر بچ گیا تو اس کی والدہ کو یقین تھا کہ اس کی زندگی کی بابت خدا کا عظیم مقصد ہے لیکن برسوں گزرنے کے بعد اب بھی جَون اپنے اچھے کاموں کے ذریعے اس مقصد کو جینے کی جدوجہد کر رہا ہے بالآخر برسوں کی تکلیف کے بعد جون ایمان کے ذریعے بچانے والے فضل کو قبول کرتا ہے، لیکن اس کے نئے پیغام کو کلیسیاؤں میں پزیرائی نہیں ملتی۔ کیاجَون تمام قوانین کو توڑ کر ضرورتمندوں اور خارج شدہ لوگوں تک فضل کا پیغام پہنچانے کیلئے اپنی جان کا خطرہ مول لے گا؟
کوری ٹین بُوم کی کہانی
کوری ٹین اور اس کا خاندان ٹوٹی ہوئی گھڑیوں کی مرمت کرتا تھا، جیسا کہ ان کے شہر کو دوسری جنگ عظیم کی برائیوں نے لپیٹ رکھا تھا ایک معصوم یہودی بچے کو ان کے گھر میں لایا جاتا ہے، ظالم نازی حملہ آوروں سے اس بچے اور دوسروں کو کس طرح ٹین بوم چھپائیں گے اور ناقابل تصور برائیوں کے درمیان خدا کی خدمت کرنے کی کیا قیمت ہوگی؟ جہاں ایمان کا امتحان، اُمید کی آزمائش اور محبت میں کشیدگی ہو، کیا کوری کا خدا غالب آئے گا؟ ٹارچ لائٹرز کی یہ دلچسپ داستان، بہادری، قربانی اور معاف کرنے کی کہانی ہے۔
آگسٹین کی کہانی
زیرک نوجوان آگسٹین اپنی والدہ کے مذہب کو بے وقوفی سمجھتا ہے اپنی برتر کر عقل کی راہنمائی میں وہ اہم ملازمت، پُرتعش زندگی کے لیے چُپکے سے گھر چھوڑ کر شہر روم چلا جاتا ہے۔ جب سلطنت میلان کے مسیحی بیسلیکاس میں سے ایک پر قبضہ کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو آگسٹین مسیحیوں کو ایک ہی بار ہمیشہ کے لئے کچلنے کے لئے تقریر کرنے کی تیاری کرتا ہے۔ اس کی متقی والدہ اور پُرامن بشپ امبروس ایک طرف ہیں اور دوسری طرف ناراض مسلح افواج ہیں، آگسٹین کو پتہ چلتا ہے کہ اسے چُننا ہوگا کہ وہ کس کے ساتھ دے۔
سموئیل مورس کی کہانی
نوجوان شہزادے "قابُو" کو ایک وحشی قبیلے نے تاوان کے لئے یرغمال بنا کر کھمبے سے باندھا ہوا ہے اور اسے ختم کرنے کی تیاری میں ہیں۔ اچانک ایک چکا چوند روشنی نمودار ہوتی ہے اور رسیاں کھل جاتی ہیں! قابُو ایک آواز سنتا ہے جو اسے بھاگ جانے کی تاکید کرتی ہے جبکہ دنگ رہ جانے والے جنگجوؤں کے خوف سے دیکھنے کے دوران "قابُو" افریقہ کے جنگل میں فرار ہو کر ایک تبلیغی سینٹر میں پہنچتا ہے جہاں اُسے آسمانی باپ کی بابت معلوم ہوتا ہے جس نے سب کا فدیہ دیاہے!ایک نیا نام سموئیل مورس اپنا کر وہ روح کی پیروی کرتے ہوئے ہر جگہ پر جا کر اپنا نیا دریافت شدہ ایمان ان سب کو سناتا ہے جو سننا چاہتے ہیں۔
ولیم بُوتھ کی کہانی
شراب خانے کے مالکان اور ان کے کرائے کے غنڈے ولیم بوتھ اور اسکے خستہ حال لوگوں کے لندن کے مشرقی کونے میں داخلے پر ان کے لیے تیار تھے۔ پتھر اور لاٹھیوں سے لیس یہ غنڈے ہمیشہ کے لئے اس مُناد کو قصبے سے نکال دینے کا ارادہ رکھتے تھے۔ لیکن ولیم اور اسکی "سالویشن آرمی" کی آسانی سے حوصلہ شکنی نہیں کی جاسکتی تھی! یہ لوگ صرف بائبلز، موسیقی کے آلات اور غیر متزلزل ایمان سے لیس اپنے اب تک کے سب سے خطرناک مخالفین کے سامنے آگئے بڑھتے ہیں۔ لندن کے اس فراموش کر دئیے گئے کونے کی زخمی رُوحوں کے لئے روحانی جنگ کون جیتے گا؟